اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم میں کئی برس سے جگہ نہ بنا سکنے والے فاسٹ باؤلر نے دنیائے کرکٹ کی تاریخ کا سب سے انوکھا ریکارڈ بنا ڈالا۔ انگلینڈ کی مقامی لیگ میں 10 وکٹیں لے کر دنیائے کرکٹ کا عظیم ترین ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق اسد علی جنہوں نے پاکستان کی جانب سے چار ون ڈے اور 2 ٹی ٹوینٹی میچ کھیل رکھے ہیں اور وہ قومی ٹیم سے 2013 ء کے بعد سے باہر ہیں نے انگلینڈ کی مقامی کرکٹ لیگ میں صرف 51 رنز دے کر دس کے دس کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھا کر دنیائے کرکٹ کا سب سے شاندار اور منفرد ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔
واضح رہےکہ ٹیم میں سلیکٹ نہ ہوسکنے کے باعث اسد علی ان دنوں برطانیہ کے مقامی لیگ کے ساتھ وابستہ ہیں۔