کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈاکٹرطاہرالقادری کے ادارے منہاج ویلفئیرفاؤنڈیشن کراچی نے عوام سے قربانی کی کھالیں دینے کی اپیل کی ہے ۔منہاج ویلفئیرفاؤنڈیشن کراچی کے ناظم حاجی سلیم اعوان نے کہا کہ قربانی کی کھالیں منہاج ویلفئیرفاؤنڈیشن کے منصوبہ جات کے لئے دیں ۔وہ شاہ لطیف میں قائم یتیم خانے کی تعمیرات کے سلسلے میں دورے کے موقع پر معززین سے گفتگوکررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ منہاج ویلفئیرفاؤنڈیشن فلاحی و تعلیمی ادارے کے قیام میں مصروف عمل ہے ۔انہوں نے امید ظاہر کیا کہ عوام ڈاکٹرطاہرالقادری کی سرپرستی میں چلنے والے اداروں کی حسب سابق بھرپورمعاونت کریں گے۔اس موقع پر مفتی مکرم ،فداحسین،نعیم انصاری ودیگربھی موجودتھے۔ادھرحکومت سندھ کی طرف سے کہاگیاہے کہ صرف ان تنظیموں کوقربانی کی کھالیں دیں جورجسٹرڈہیں جبکہ اس سے قبل ایم کیوایم پاکستان نے قربانی کی کھالیں اکٹھی نہ کرنے کااعلان کردیاہے ۔جبکہ کراچی کے عوامی حلقوں کاکہناہے کہ وہ اس وقت خوش ہیں کہ اس عید الاضحی پران پرکھالیں زبردستی لینے کےلئے دبائونہیں ہے اوروہ اپنی مرضی سے مستحق افراد کوکھالیں دینگے جبکہ ایسے اداروں کوبھی کھالیں دیں گے جوکہ حکومت کی رجسڑیشن میں موجود ہیں