اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)روجھان کےکچےکےعلاقےمیں پولیس نے کارروائی کرکے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیاگیا۔کارروائی گرفتار چھوٹو گینگ کی نشاندہی پرکی گئی۔پولیس کےمطابق روجھان کےکچےکےعلاقےمیں پولیس نے کارروائی کی ۔ اس دوران اینٹی ائرکرافٹ گن،رائفل،دستی بم، ایل ایم جی رائفل اورگولیاں برآمد کرلی گئیں ۔ذرائع کا کہناہےکہ کارروائی قانون نافذ کرنےوالے اہلکار کی گرفت میں موجود ڈاکو غلام رسول عرف چھوٹو اور اسکے ساتھیوں کی نشاندہی پر کی گئی ۔گرفتار ملزمان کےخلاف روجھان کے چار تھانوں میں مقدمات درج کرلئے گئے ہیں۔ کچھ ماہ قبل فوجی کارروائی کےدوران چھوٹو اوراسکےساتھیوں کوگرفتارکیاگیاتھا۔