عمران خان نے بتا دیا کہ وہ کب اور کیوں سیاست چھوڑ دیں گے

9  ستمبر‬‮  2016

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے آئندہ انتخابات میں ناکامی کی صورت میں سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور ذرائع کے مطابق انہوں نے اس سلسلہ میں پارٹی قیادت کو اعتماد میں بھی لے لیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان نے چند روزقبل منقدہ اجلاس میں بتایا کہ انہوں نے سیاست میں آنے کا فیصلہ صرف اسی لئے کیا تھا کہ ملک سے غربت کرپشن ناانصافی اور جہالت کا خاتمہ کر سکیں مگر گزشتہ الیکشن میں تاریخ کی بدترین دھاندلی کر کے انہیں شکست سے دوچار کیا گیا ۔انہوں نے اپنے قریبی ساتھیوں سے مزید کہا کہ وہ ملک کی تقدیر بدلنا چاہتے ہیں، ملک کا تعلیمی نظام، پولیس نظام، پٹوار سسٹم، عدالتی نظام ، احتساب کا نظام دیگر اداروں کو مضبوط کرکے ملک کو خوشحال بنانا چاہتے ہیں، پاکستانی قوم کے حالت زار دیکھ کر دکھ ہوتا تھا اور اسی وجہ سے میں نے سیاست میں آنے کا فیصلہ کیا۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ آئندہ عام انتخابات میں وہ دھاندلی روکنے کی بھرپور کوشش کریں گے مگر اس کے باوجود بھی اگر پی ٹی آئی کا کوئی کارکن وزیر اعظم نہ بنا تو میں یہی سمجھوں گا کہ پاکستانی عوام کو اس سسٹم میں کوئی تبدیلی نہیں چاہیے ۔ اس صورت میں سیاست سے کنارہ کشی اختیار کر کے آرام سے اپنی باقی ماندہ زندگی بسر کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ اب یہ فیصلہ عوام کو کرنا ہے کہ انہیں موجودہ سسٹم ہی بہتر لگتا ہے، یا نیا سسٹم چاہئے ، ان تعلیم، صحت کی سہولیات، انصاف چاہئے یا سڑکیں،پل اورموٹروے کی ضرورت ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…