بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

غیر ملکی فنڈنگ سے چلنے والی این جی اوز کیخلاف بڑا اقدام، وہ کام ہوگیا جس کا وہم و گمان بھی نہ تھا

datetime 6  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) نیشنل ایکشن پلان کے تحت پنجاب بھر میں غیر ملکی فنڈنگ سے چلنے والی 3ہزار 427این جی اوز کو بند کر دیا گیا ، رجسٹرڈ این جی اوز کی نگرانی کے لیے جیو ٹیگنگ کا عمل بھی جاری ہے۔بتایا گیا ہے کہ پنجاب میں 10 ہزار سے زائد این جی اوز نے محکمہ سوشل ویلفیئر کے اشتراک سے اپنی سرگرمیاں جاری رکھی ہوئی تھیں جن کی نیشنل ایکشن پلان کے تحت سکروٹنی اور آڈٹ کا حکم دیا گیاجس پر 10ہزار سے زائد این جی اوز میں سے 3ہزار 427کو مشکوک سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر بند کردیا گیا ہے۔اس حوالے سے ڈی جی سوشل ویلفیئر پنجاب وحید اختر انصاری نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مشکوک این جی اوز کے خلاف پنجاب بھر میں کارروائیاں جاری ہیں۔لاہور اور پنجاب بھر میں فعال این جی اوز کی نگرانی کے لیے جیو ٹیگنگ کا عمل بھی جاری ہے جس کے ذریعے 4215این جی اوز کا مکمل ڈیٹا جیو ٹیگ ہو چکا ہے جس کے تحت مذکورہ این جی اوز کی تمام معلومات آن لائن حاصل کی جاسکتی ہیں۔پنجاب میں10ہزار این جی اوز میں 3ہزار 427کا مشکوک سرگرمیوں میں ملوث ہونا سکیورٹی اداروں پر بہت بڑا سوال ہے لیکن دوسری جانب پنجاب حکومت کی ان این جی اوز کے خلاف کاروائی بھی خوش آئند ہے۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…