پیر‬‮ ، 12 مئی‬‮‬‮ 2025 

عمران خان رائیونڈ گئے تو ہم بھی بنی گالہ جائیں گے ۔۔۔۔ ن لیگ نے بھی میدان میں آگئی۔۔ بڑی دھمکی دے ڈالی

datetime 4  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(آن لائن)مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی نے کہا ہے کہ عمران خان رائیونڈ گئے تو ہمارے کارکن بنی گالہ جائینگے، شیخ رشید کو ایفیڈرین کی بہت یاد آتی ہے، آئندہ کوٹہ ملا تو 2فیصد ایفیڈرین ان کو دوں گا،طاہر القادری نے سچ کہا2018ء تک 16ہزار میگاواٹ بجلی ملکی نظام میں شامل ہو جائے گی۔اتوار کو صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے حنیف عباسی نے کہاکہ عمران خان رائیونڈ جانے کی دھمکیاں نہ دیں اگر انہوں نے رائیونڈ کا رخ کیا تو مسلم لیگ(ن) کے کارکن بھی بنی گالہ میں داخل ہو جائیں گے ۔انہوں نے کہاکہ کسی کے گھر پر چڑھائی کرنا قانوناً جرم ہے اور امید ہے کہ عمران خان ایسی حرکت کبھی نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان آج کل صرف یہی بات کہہ رہے ہیں ’’سونیا وزیر اعظم بنا دے ‘‘انہوں نے کہاکہ شیخ رشید کو ایفیڈرین کی بہت یاد آتی ہے اور آئندہ اگر مجھے اس کا کوٹہ ملاتو شیخ رشید کو دوفیصد ایفیڈرین دے دوں گا ۔انہوں نے کہاکہ طاہرالقادری نے سچ کہا کہ 2018ء تک 16ہزار میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ سسٹم میں شامل ہوجائے گی۔انہوں نے کہاکہ حکومت بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے مکمل خاتمے کے لئے کوشاں ہے اور اس ضمن میں درجنوں منصوبوں پر کام جاری ہے جو2018ء تک تقریباً مکمل ہو جائیگا جس کے بعد ملک سے اندھیرے چھٹ جائیں گے ۔

موضوعات:



کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…