جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

تحریک انصاف اور عوامی تحریک کا احتجاج ۔۔۔عوام کا کتنا نقصان اور حکومت کا کتنا خرچ ہوا ۔۔ جانئے

datetime 3  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے احتجاجی تحریکوں کے باعث کاروبار معطل ہونے کی وجہ سے مجموعی طور پر دونوں شہروں میں 4 ارب سے زائد کا نقصان ہوا ہے ۔اس کے علاوہ ریلیوں کے راستے میں روشنی اور دیگر انتظامات کرنے کے لئے حکومت کو 50 لاکھ سے زائد کے اخراجات برداشت کرنا پڑے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ اس کے ساتھ جو معصوم لوگوں کی جانیں گئیں اور ہزاروں لاکھوں عوام کو تکلیف کا سامنا کرنا پڑا وہ سب تحریک انصاف اور عوامی تحریک کا کیا دھرا ہے ۔ حکومت نے تو انہیں مشورہ دیا تھا کہ یہ تحریک متبادل مقامات مثلاً مینار پاکستان یا کسی کھلی جگہ پر چلا لیتے تاکہ عوام کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑتا ۔ پرویز رشید کا مزید کہنا تھا کہ اس تحریک کے تین نام رکھے گئے ہیں ، بنی گالہ والے صاحب اسے تحریک احتساب کہتے ہیں ، پنڈی والے اس کو تحریک نجات اور کینڈا والے صاحب اسے تحریک قصاص کہتے ہیں ، اس تحریک کی کمزوری کی واضح نشانی ہے کہ ایک تحریک کو تین تین ناموں سے چلایا جا رہا ہے ۔
پرویز رشید کا مزید کہناتھا کہ یہ تحریک انصاف کے مطالبات سن سن کر تھک گئے ہیں اور عمران خان اس ایک ہی بات کو دہرائے جارہے ہیں اگر وہ احتساب کے سنجیدہ ہیں تو قانونی اور سیاسی راستہ اختیار کریں نہ کہ احتجاجی سیاست کر کے عوام کو عذاب میں مبتلا کر دیں ۔ خان صاحب پارلیمنٹ کو تین سال سے بھولے ہوئے ہیں جس کام کے لئے منتخب نہیں کیا گیا یعنی احتجاج وہ تین سال سے کئے جا رہے ہیں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…