لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) صوبائی دارالحکومت لاہور میں پاکستان تحریک انصاف کی شاہدرہ سے فیصل چوک تک ریلی اور فیصل چوک میں احتجاجی جلسے سے شہر میں پیدا ہونے والی صورت حال کا جائزہ لینے کے لئے ہفتہ کی صبح ہی پانچ حکومتی بڑوں نے جاتی عمرہ میں سر جوڑ لئے۔ وزیراعظم محمد نواز شریف کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف، گورنر پنجاب محمد رفیق رجوانہ، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار، پرویز ملک سمیت صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے شرکت کی اور صورت حال کا جائزہ لیا۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب نے امن و امان کی صورتحال پر آئی جی پنجاب سے بات چیت کرکے وزیراعظم کو آگاہ کیا۔