منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

شہید محترمہ بینظیر بھٹوکا خواب وزیراعلیٰ سندھ نے پورا کرنے کا دعویٰ کر دیا

datetime 31  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہاہے کہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کا خواب تھا کہ ہر غریب کا اپنا گھرہو ، میں شہید محترمہ بینظیر بھٹوکا خواب پورا کرنا چاہتا ہوں اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو ہاؤسنگ سیل کو کارآمد بنانا چاہتا ہوں ۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے بدھ کو نیو سندھ سیکریٹریٹ میں شہید محترمہ بینظیر بھٹوہاؤسنگ سیل(SBBHC )سے متعلق کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری ترقیات محمد وسیم ،چیئرمین ایس بی پی ایچ سی (SBBHC )نظیر جمالی نے بھی شرکت کی ۔انہوں نے کہاکہ میں یونین کونسل ، تعلقہ سطح تک سروے کر وا کر غریب عوام کو گھر دینے کی شکل میں مدد کرنا چاہتا ہوں ۔انہوں نے مزید کہاکہ سند ھ میں غریب عوام کی کوئی نہ کوئی مدد ہونی چاہئیے ۔ انہوں نے کہاکہ مکانات کا معیار اچھا ہونا چاہئے۔اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ کو بریفنگ دیتے ہوئے محمد وسیم نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر کے ذریعے تصدیق کر واکر یہ پلاٹس 10ہزار سے کم آمدنی والے غریبوں کو دیئے جائیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ اب تک 5ہزار600گھر مکمل کو چکے ہیں ۔انہوں نے مزید بتا یا کہ خیر پور میں دیھ لقمان میں 80گز کے پلاٹ مارک کر لئے گئے ہیں ۔وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہر ضلع میں ایسے گھر بنائے جائیں جس سے غریبوں کو رہائش فراہم ہو سکے ۔انہوں نے ایڈیشنل چیف سیکریٹری محمد وسیم کو ہدایت کی کہ مزید 6ہزار گھر بنائے جائیں ۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…