لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک)ویزے کے بغیر پاکستان آنے والے تین سعودی شہریوں کو ڈی پورٹ کر دیا گیا ، ایف آئی اے کی جانب سے بغیر دستاویزات سفر کرنے پر جرمانہ بھی عائد کیا گیا ۔
نجی ٹی وی نے امیگریشن ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ سعودی عرب سے تعلق رکھنے والی خاتون جامان شریفہ الغامدی،صالح الغامدی اور یاسین صالح بغیر ویزے کے لاہور کے علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیر پورٹ پہنچے جہاں امیگریشن حکام نے سفری دستاویزات نہ ہونے پر تینوں کو روک لیا اور جرمانہ عائد کرنے کے بعد واپس ڈی پورٹ کر دیا گیا ۔
ویزے کے بغیر سعودی شہریوں کو پاکستان انٹری مہنگی پڑگئی ، زبردست اقدام اٹھا لیا گیا
30
اگست 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں