اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

رینجرز نے کراچی میں ڈارئی کلیننگ کی فیکٹری لگائی ہوئی ہے یہ معاملہ ایسے ختم نہیں ہوگا۔۔سینئر سیاستدان نے بڑا اعلان کر دیا

datetime 29  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پیپلز پارٹی کے رہنما اور سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس کا معاملہ دبنے والا نہیں ہے۔ جو یہ سمجھتا ہے کہ پانامہ کا معاملہ دب جائے گا وہ ان کی بھول ہے۔ کراچی میں رینجرز اپنے اختیارات سے تجاوز کر رہی ہے۔ تاثر ابھر رہا ہے کہ رینجرز نے ڈرائی کلیننگ کی فیکٹری لگا رکھی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ پانامہ معاملے پر آئندہ2سے3روز میں نیا موڑ آنے والا ہے۔
حسین نواز نے 42.50ملین پاؤنڈ کا ون ہائیڈ پارک میں پراپرٹی کا سودا کیا ہے۔ یہ پراپرٹی مے فیئر اپارٹمنٹ سے بھی زیادہ مہنگی ہے۔ ہمارے پاس اس ڈیل کی دستاویزات بھی آ چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ الطاف حسین کیخلاف کارروائی کے لئے حکومت کو خود برطانیہ سے رابطہ کرنا چاہیئے۔ فاروق ستار رینجرز تحویل میں جانے سے پہلے لاتعلقی کا بیان دیتے تو زیادہ فائدہ ہوتا۔ ایم کیو ایم کے غیر قانونی دفاتر گرائے جائیں لیکن قانونی دفاتر کے خلاف کارروائی نہ کی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کراچی میں رینجرز اپنے اختیارات سے تجاوز کر رہی ہے تاثر ابھر رہا ہے کہ رینجرز نے ڈرائی کلیننگ کی فیکٹری لگا رکھی ہے۔ فاروق ستار اور آصف حسنین کے معاملے میں بھی ایسا ہی ہوا ہے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…