بیجنگ (آئی این پی )پاکستان کی جانب چین کے صوبہ حو بے کے سیلاب زدگان کے لیے بھجوائی گئی 10ہزار ٹن چاولوں کی امداد پہنچ گئی،چین کی وزارت برائے سول امور کے محکمہ قدرتی آفات کے نائب ڈائریکٹر ایانگ شو دونگ کاکہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے سیلاب زدگان کیلئے امداد بھجوانے پرشکر گزار ہیں، پاکستان چین کا اچھا دوست اور ساتھی ہے۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابقپاکستانی حکومت کی طرف سے سیلاب زدگان کے لیے 10ہزار ٹن چاولوں کی امداد چین کے صوبہ حو بیپہنچ گئی ہے۔چینی وزارت برائے سول امور کے محکمہ قدرتی آفات ریلف کے نائب ڈائریکٹر ایانگ شو دونگ کا کہنا ہے کہ صوبہ حوبے میں سیلاب کے مقابلے اور تعمیر نو کا کام کلیدی مرحلے میں داخل ہو رہا ہے۔ اس وقت پاکستانی حکومت نے صوبہ حوبے کو 10 ہزار ٹن چاولوں کی امداد کی ہے۔ اس سے ظاہر ہوا ہے کہ پاکستان چین کا اچھا دوست اور اچھا ساتھی ہے۔ یاد رہے رواں سال18جون سے صوبہ حوبے میں شدید بارشیں ہوئیں ہیں۔ اس سے متعدد کھیت پانی میں ڈوب گئے ہٰیں اور بہت سے مکانات بھی تباہ ہوئے ہیں۔