لاہور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے جلسوں میں ڈی جے ولی سنز کا ساؤنڈ سسٹم سے بھرا ٹرک لاپتا ہوگیا۔نجی ٹی وی کے مطابق ڈی جے ولی سنز کی جانب سے تھانہ سٹی جہلم میں اندراج مقدمہ کیلئے درخواست جمع کرائی گئی ٗ درخواست گزار نے بتایا ہے کہ پی ٹی آئی کے 24 اگست کو جہلم میں ہونے والے جلسے میں شرکا کا لہو گرمانے کیلئے اتوار اور پیر کی درمیانی شب ساؤنڈ سسٹم سے بھرا ہوا ٹرک رات کو 2 بجے لاہور سے جہلم کیلئے روانہ کیا گیا تھا۔ لاہور سے روانہ ہونے کے بعد ٹرک مقررہ جگہ پر نہیں پہنچا اور پر اسرار طور پر لاپتہ ہوگیا ٗ عملے سے بھی کوئی رابطہ نہیں ہورہا۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے تحریک احتساب کے آغاز پر اسلام آباد میں ریلی نکالی گئی تھی جس کے دوران جلسہ شروع ہونے سے تھوڑی ہی دیر پہلے ساؤنڈ سسٹم کے ٹرک میں آگ لگ گئی تھی ۔ ٹرک میں آگ لگنے سے ساؤنڈ سسٹم مکمل طور پر جل گیا تھا جس سے 50 لاکھ روپے کا نقصان ہوا تھا۔
ٹرک کہاں چلا گیا؟تحریک انصاف میں ہلچل،حیرت انگیز انکشاف
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
سکولوں کے اوقات میں 1 گھنٹے کی کمی کا اعلان
-
وہ اینڈرائیڈ فونز جن میں 9 ستمبر سے واٹس ایپ کو استعمال نہیں کیا جاسکے گا
-
ایزی پیسہ صارفین کیلئے خوشخبری زبردست سہولت متعارف کرا دی گئی
-
یو اے ای میں مقیم پاکستانیوں کیلیے نئی سہولت متعارف
-
نئی آٹو پالیسی ! گاڑی خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے اہم خبر
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر اضافہ، نوٹیفکیشن جاری
-
آئی فون 18 کی لانچنگ سے قبل آئی فون 17 کی قیمتوں میں بڑی کمی
-
لاہور،نجی ہوسٹل پر چھاپے میں 7مرد و زن گرفتار
-
کرکٹر حسن علی کی اہلیہ نے علیحدگی کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی
-
مریم نواز کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تاریخ سامنے آگئی
-
وزیراعظم نے بڑا فیصلہ کرلیا، نئی آٹو پالیسی منظور، اہم تبدیلیاں سامنے آگئیں
-
محلے کی ’آنٹی‘ نے چغلیوں کو کاروبار بنا لیا، کمائی سے 2 گھر بھی خرید لیے
-
پہلی ہی فلم سے ہٹ ہونے والے رومانوی ہیرو اب شادیوں میں رقص کرکے گزر بسر کرنے پر مجبور
-
پنشنرز اور قومی بچت اسکیموں کے سرمایہ کاروں کے لیے اہم خبر



















































