لاہور(آئی این پی) الیکشن کمیشن آف پاکستان کا آئندہ عام انتخابات کیلئے رواں سال اکتوبر میں نئی ووٹر لسٹیں جاری کر نیکا فیصلہ ‘گھرگھر وٹرز کی تصدیق کے ثمرات ضائع ہونے کا خدشہ ہے ۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات2018کیلئے نئی ووٹر لسٹیں رواں سال اکتوبر میں جار ی کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اس حوالے سے معاملات کو حتمی شکل دینا شروع کر دی ہے جسکی وجہ سے گھرگھر ووٹرز کی تصدیق کے ثمرات ضائع ہونے اور ملک بھر میں مشکوک ووٹرز کا بھی نام الیکشن کمیشن کی فہرستوں میں شامل ہونے کا خدشہ پیدا ہورہا ہے جبکہ دوسری طرف مشکوک اور تصد یق نہ ہوسکنے والے شناختی کارڈ کا دسمبر2016سے منسوخ کیا جا ئیگا جسکے لیے فہرستوں کی تیاری بھی شروع کر دی گئی ہے ۔