ہفتہ‬‮ ، 13 دسمبر‬‮ 2025 

وزیراعلیٰ پنجاب نے آسان شرائط پر بلا سود قرضے کے نئے پروگرام کی منظوری دیدی

datetime 21  اگست‬‮  2016 |

لاہور(آئی این پی)وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیر صدارت اتوار کو اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں کاشتکاروں کو آسان شرائط پر بلا سود قرضے فراہم کرنے کے پروگرام کی منظوری دی گئی۔وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت نے اپنے وعدے کے مطابق کاشتکاروں کوآسان شرائط پر بلا سود قرضے فراہم کرنے کا پروگرام بنایالیا ہے،جس کے تحت تقریباً اربوں روپے کے بلاسود قرضے انتہائی آسان شرائط پر کاشتکاروں میں تقسیم کیے جائیں گے اور اس پروگرام پر عملدرآمد سے زرعی شعبہ ترقی کرے گا اور چھوٹا کاشتکار خوشحال ہو گا۔ پنجاب میں کاشتکاروں کو ربیع اور خریف کی فصلوں کیلئے اربوں روپے کے بلاسود قرضے دیئے جائیں گے اور اس پروگرام سے پانچ لاکھ چھوٹے کاشتکاروں کو فائدہ پہنچے گااور ساڑھے بارہ ایکڑ اراضی رکھنے والا کاشتکاربلا سود قرض کے حصول کا اہل ہو گا۔پنجاب حکومت بنکوں اور مالیاتی اداروں کی وساطت سے کاشتکاروں میں اربوں روپے کے بلا سود قرضے تقسیم کرے گی اور اس ضمن میں تمام مارک اپ پنجاب حکومت برداشت کرے گی۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ زراعت کو قومی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت حاصل ہے اور ہماری آبادی کے بڑے حصے کا روزگار بھی اسی شعبے سے وابستہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ کاشتکاروں کو ریلیف فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ فی ایکڑ زرعی پیداوار میں اضافہ کرنے کیلئے بھی ریسرچ اور ڈویلپمنٹ پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے جبکہ پنجاب حکومت نے زرعی شعبہ کی ترقی اورکاشتکاروں کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے 100 ارب روپے کے تاریخی کسان پیکیج کا اعلان کیا ہے ۔ زراعت کی بہتری اورکاشتکاروں کی خوشحالی کیلئے اس تاریخ ساز کسان پیکیج کی پائی پائی کاشتکاروں تک پہنچائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکاروں کا مفاد مقدم ہے اور اسی لئے کاشتکاروں کی فلاح و بہبود اور ان کے مفادات کے تحفظ کیلئے شاندار پیکیج دیا گیا ہے ۔ وزیر اعظم محمد نواز شریف نے بھی کاشتکاروں کی فلاح و بہبود اور زرعی شعبے کی ترقی کیلئے جامع کسان پیکیج دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ کاشتکار میرے بھائی ہیں جو اپنی محنت سے زمین سے اناج پیدا کرتے ہیں ۔ کاشتکاروں کو عالمی سطح پر زرعی شعبے میں ہونے والی کساد بازاری سے محفوظ رکھنا ہماری بنیادی ذمہ داری ہے ۔ وزیر اعلیٰ نے چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات کو ہدایت کی کہ پنجاب ایگریکلچر فاؤنڈیشن کے قیام کا جائزہ لیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ زرعی سٹاک ایکسچینج کا قیام بھی وقت کی ضرورت ہے اور اس ضمن میں بھی جائزہ لیکر تجاویز پیش کی جائیں ۔ سیکرٹری زراعت نے بلا سود زرعی قرضوں کی فراہمی کے پروگرام اور طریقہ کارکے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔صوبائی وزراء4 رانا ثناء4 اللہ ،عائشہ غوث پاشا، فرخ جاوید، چیف سیکرٹری ، نیشنل بنک، بنک آف پنجاب، زرعی ترقیاتی بنک، تعمیر بنک کے صدر اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسے بھی اٹھا لیں


یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…