جمعہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2025 

حکومت کی حکمت عملی تبدیل، ایاز صادق کو اہم ذمہ داری دیدی گئی

datetime 28  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)حکومت نے ٹی او آرز معاملے پر ڈیڈ لاک کے خاتمے کے لئے نئی حکمت عملی ترتیب دے دی۔ اسپیکر ایازصادق اپوزیشن کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ سے رابطہ کریں گے۔پاناما لیکس کی تحقیقات کیلئے ٹی او آرز کی تیاری میں ڈیڈ لاک کے خاتمے کیلئے حکومت نے نئے حکمت عملی مرتب کرلی ٗ ذرائع کے مطابق حکومت نے ڈیڈلاک کے خاتمے کیلئے ایک مرتبہ پھر اسپیکر ایاز صادق سے کردار ادا کرنے کی استدعا کی گئی ٗ حکومت نے اپوزیشن کو مذاکرات کی میز پرلانے کے لئے تحفظات سننے اور دلائل سے قائل کرنے کی حکمت عملی اپنانے پر غور شروع کر دیا ۔ذرائع کے مطابق حکومت اپوزیشن سے الیکشن کمیشن ممبران اور ٹی او آرز کی تیاری سے متعلق مذاکرات کریگی جبکہ اپوزیشن کو معاملات پارلیمنٹ میں حل کرنے کے لئے قائل کرنے کی خاطر مشترکہ دوستوں کی خدمات لینے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی قائد حزب اختلاف خورشید شاہ سے جلد رابطہ کریں گے، جبکہ اسحاق ڈار الیکشن کمشین ممبران کی تقرری سے متعلق مذاکرات کے دوران ٹی او آرز کا معاملہ بھی اٹھائیں گے۔



کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…