اتوار‬‮ ، 28 جون‬‮ 2026 

بھارت نے مایہ ناز پاکستانی خفیہ ایجنسی ’’I.S.I ‘‘ کی تعریفوں کے پُل باندھ دیئے‘ قابل فخر رپورٹ منظر عام پر

datetime 22  جون‬‮  2016 |

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ) معرف بھارتی ویب سائٹ نے پاکستان کی مایہ ناز خفیہ ایجنسی ’’آئی ایس آئی کی تعریفوں کے پل باندھ دیے‘بھارتی ویب سائٹ ’’سکوپ ہوپ‘‘نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ ’’ پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی ایک ایسی خفیہ ایجنسی ہے جو کہ اپنی خفیہ سروس اورخفیہکارروائیوں کی وجہ سے بھارت کی انٹیلی جنس سروس (RAW)کی طویل عرصہ سے حریف رہی ہے ۔آئی ایس آئی سرحد کی دوسری جانب سے اپنے منصوبے اس انداز سے مکمل کرتے ہیں کہ دشمن بھی دنگ رہ جاتا ہے‘ آئی ایس آئی کی پیشہ وارانہ صلاحتیں اور قابلیت قابل تقلید ہے۔ پاکستان کی آئی ایس آئی کے بارے میں پانچ حقائق جوکہ شاید آپ لوگوں کو معلوم نہ ہوں۔
1)آئی ایس آئی1948ء میں قائم ہوئی ، ترقی پذیر دنیا میں سب سے زیادہ طاقتور انٹیلی جنس سروسز میں سے ایک میں شمار ہوتا ہے۔ انڈین انٹیلی جنس کے مطابق انٹیلی جنس بیورو ، ملٹری انٹیلی جنس ، نیول انٹیلی جنس اور ایئر انٹیلی جنس پاکستان میں انٹیلی جنس نیٹ ورک کا ایک حصہ ہیں۔ پاکستانی حکومت کو بہتر انٹیلی جنس سروسز کی فراہمی کے لیے آئی ایس آئی تشکیل دی گئی۔1947 ء کی جنگ میں پاکستانی انٹیلی جنس سروسز کی صلاحیتوں کے بارے میں حکومت کی جانب سے نوٹس لیا گیا اور اسکے نتیجے میں آئی ایس آئی وجود میں آئی ۔
2 ۔آئی ایس آئی افغانستان میں مجاہدین گوریلا جنگجوں کے دوران مغرب کی جانب سے اسلحہ اور فنڈز فراہم کرنے کے لیے اہم ذریعہ تھا۔جسے کے بعد وہ مجاہدین نظر انداز کئے جانے کے باعث طالبان کے طور پر سامنے آئے۔
3 ۔آئی ایس آئی کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ آج تک کوئی بھی آئی ایس آئی ایجنٹ نہ تو کبھی پکڑا گیا اور نہ ہی تبدیل کیاگیا ہے۔پاکستانی گورنمنٹ کی جانب سے مشکل ہے کہ وہ اس بات کی تصدیق کریں گے کہ کوئی بھی پاکستانی خفیہ ایجنٹ کسی غیر ملکی سرزمین پر پکڑا گیا ہے یا نہیں۔ ویسے تو بہت ساری کہانیاں بھی سامنے آتی ہیں جیسا کہ سکواڈرن لیڈر خالد خواجہ کو پاکستانی سرزمین کیخلاف سازش کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا۔
4 ۔ ان خیلات کے برعکس ،آئی ایس آئی نے ایک سے زیادہ القاعدہ اور طالبان عسکریت پسندوں کی گرفتاری میں اہم کردار کیا ہے۔ISI نے دنیا بھر میں اہم اہداف حاصل کرنے کے لیے طالبان اور القاعدہ کے خلاف سی آئی اے کے ساتھ مل کر کام کیا ہے۔جبکہ دہشت گرد تنظیموں اور آئی ایس آئی کے درمیان جاری تعلقات جاری رکھنے والے ذرائع کی مدد سے پاکستانی انٹیلی جنس سروس نے نمایا ں مظاہرین جیسا کہ رمزی یوسف، عبدالغنی برادر، احمد عمر سعید شیخ اوردیگر لوگوں کی گرفتاری میں اہم کردار ادا کیا ۔
5۔آئی ایس آئی کے مطابق انکے پاس ہزاروں سویلین اور مسلح افواج سے ایجنٹ ہیں۔لیکن اس بات کی تصدیق نہیں کی جاسکتی کہ بالواسطہ یا بلاواسطہ ISIکے کتنے ایجنٹس ہیں۔ آئی ایس آئی میں پاکستان ملٹری فورسز اور شہریوں سے ایجنٹس بھرتی کرتے ہیں۔اس کے علاوہ سخت تربیت، فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے ذریعے انٹیلی جنس ایجنٹ بھرتی کئے جاتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا سب سے بڑا غار


چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…