اتوار‬‮ ، 22 جون‬‮ 2025 

دنیا کے سستے ترین شہر وں کی فہرست جاری، پاکستان کا ایک شہر بھی فہرست میں شامل، جانئے کونسا

datetime 22  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک )بین الاقوامی مشاورتی فرم کی تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ کراچی دنیا کے سستے ترین شہروں میں شامل ہے جبکہ مہنگے ترین شہروں میں ہانگ کانگ سرفہرست ہے۔ یہ سروے دنیا بھر کی کمپنیوں کے لیے مرسر نامی کمپنی نے کیا ہے تاکہ کمپنیاں کسی شہر میں اپنے غیرملکی ملازمین کو دی جانے والی مراعات کا حساب کتاب کر سکیں۔ اس سالانہ فہرست میں دنیا بھر کے 209 شہر شامل ہیں جبکہ سروے میں 200 چیزوں کا خیال رکھا گیا ہے جن میں رہائش، ٹرانسپورٹ، کھانا، کپڑے، تفریح وغیرہ شامل ہیں۔ اس فہرست میں کراچی کا نمبر 201 ہے یعنی وہ دنیا کے سستے ترین شہروں میں آٹھویں نمبر پر ہے تاہم گذشتہ برس یہ 205ویں پوزیشن تھا۔ اس سلسلے میں جنوبی افریقہ کے دو شہر کیپ ٹاؤن اور جوہانسبرگ پہلے دس میں شامل ہیں۔ کیپ ٹاؤن دوسرے نمبر پر ہے جبکہ جوہانسبرگ پانچویں نمبر پر۔ رواں سال سب سے سستا شہر نمیبیا کا وینٹہوک قرار پایا ہے۔
بھارت کا غریب پرور کہلانے والا شہر کولکتہ مزید سستا ہوا ہے اور رواں سال وہ 16ویں نمبر پر ہے۔ یہ فہرست کسی شہر میں باہر سے آنے والے افراد کو مدنظر رکھ کر بنائی گئی ہے جبکہ مارچ کے مہینے میں معاشی سرگرمیوں پر نظر رکھنے والے ادارے اکانومسٹ انٹیلی جنس یونٹ (ای آئی یو) کے 133 شہروں کی فہرست میں سب سے سستے دس شہروں میں سے پانچ انڈیا اور پاکستان کے تھے۔ دو سال قبل ای آئی یو کی 131 شہروں کی فہرست میں رہائش اور خورد و نوش کے خرچ کے لحاظ سے کراچی دوسرے نمبر پر تھا جبکہ ممبئی پہلے نمبر پر۔ رواں سال مرسر کے ذریعے کرائے جانے والے سروے کے دس سستے ترین شہر اس طرح ہیں وینٹہوک (نمیبیا)، کیپ ٹاؤن (جنوبی افریقہ)، بشکیک (کرغستان)، بلانٹائر (ملاوی)، جوہانسبرگ (جنوبی افریقہ)، منسک (بیلاروس)، تیونس (تیونس)، کراچی (پاکستان)، گیبرونے (بوٹسوانا)، لوساکا (زیمبیا) اور مہنگے ترین شہروں میں دس سرفہرست شہر ہانگ کانگ، لوانڈا (انگولا)، زیورچ (سوئٹزرلینڈ)، سنگاپور، ٹوکیو (جاپان)، کنشاشا (کونگو)، شنگھائی (چین)، جنیوا (سوئٹزرلینڈ)، نجامینا (چاڈ) اور بیجنگ (چین) ہیں۔مہنگے ترین شہروں کی فہرست میں لندن کا 17واں، دبئی کا 21واں، شکاگو کا 34واں، واشنگٹن کا 38واں، ڈھاکہ کا 45واں، ممبئی کا 82واں، دہلی کا 130واں جبکہ اسلام آباد کا 180واں نمبر ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرپٹوکرنسی


وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…