اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ نے بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے ڈائریکٹر عبداللہ العفیفی کیلئے سعودی عرب سے بھجوائی گئی کھجوریں روکنے کے خلاف دائر درخواست پر وزارت خوراک کو نوٹس جاری کرکے دو دن میں جواب طلب کرلیا ہے۔منگل کو عدالت عالیہ کے جسٹس اطہر من اللہ نے عبداللہ العفیفی کی درخواست کی سماعت کی۔ وزارت خوراک نے اعتراض کیا ہے کہ سعودی عرب سے آنے والی کھجوروں کے ساتھ سعودی وزارت زراعت کا سرٹیفکیٹ موجود نہیں۔ عربی زبان میں پیش کیا گیا سرٹیفکیٹ فارمیٹ کے مطابق نہیں ہے جس پر عدالت نے وزارت خوارک سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت دو دن کیلئے ملتوی کردی۔