بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

پسند کی شادی کرنے والی زینت کے قتل کا ڈراپ سین، نئے انکشافات نے سب آنکھوں کو اشک بار کر دیا

datetime 14  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور کے فیکٹری ایریا میں پسند کی شادی کرنے پر جلائی گئی زینت کے کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے،جلائی جانے والی لڑکی زینت کے بھائی کو گرفتار کرلیا گیا،ملزم نے اپنی بہن کو قتل کرنے کا اعتراف بھی کر لیا۔پولیس کے مطابق ملزم انیس کو تھانہ فیکٹری ایریا کی حدود میں نشتر روڈ کے قریب ایک رشتے دار کے گھر سے گرفتار کیا گیا۔جس نے اپنی سگی بہن کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا ہے۔ملزم انیس نے پولیس کو دیئے گئے اپنے ابتدائی بیان میں کہا کہ زینت کا گلا دبا کر بعد میں اسے آگ لگا دی ،زینت کا گلا دبانے ،آگ لگانے میں ماں میرے ساتھ تھی۔
ملزم انیس نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ زینت کی پسند کی شادی کرنے کا رنج تھا ، اس لئے اسے قتل کیا ، زینت کے قتل کے وقت ماں ، ایک بھابھی اور میں گھر میں موجود تھے ، بہن کو قتل کرنے کے بعد گھر سے فرارہو گیا تھا۔واضح رہے کہ تھانہ فیکٹری ایریا کی حدود میں مست اقبال روڈکی رہائشی 17سالہ زینت نے 29مئی کو گھر سے فرار ہو کر حسن نامی لڑکے سے پسند کی شادی کی تھی جس پر اس کے گھر والے شدید ناراض تھے۔پولیس افسر کے مطابق لڑکی کے گھر والے اسے یہ سمجھا کر واپس گھر لائے کہ وہ باقاعدہ طور پر اس کی رخصتی کریں گے تاہم گھر لاکر زینت پر پیٹرول چھڑک کر اسے آگ لگا دی گئی، جس کے نتیجے میں وہ ہلاک ہوگئی۔س کیس میں زینت کی والدہ پروین بی بی اور اس کے بہنوئی مشتاق کوپہلے ہی گرفتار کیا جا چکا ہے۔پولیس کے مطابق لڑکی کی والدہ پروین نے اقبال جرم کرتے ہوئے بتایا کہ پہلے اس نے اپنی 17سالہ بیٹی زینت رفیق کو چارپائی سے باندھا، پھر اس پر مٹی کا تیل چھڑکا اور اس کے بعد آگ لگا دی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…