منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

انیس قائم خانی نے کتنے اور کن لوگوں کو قتل کرنے کا ٹارگٹ دیا ؟ چونکا دینے والا انکشاف

datetime 14  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ کے گرفتار کارکن سعید بھرم نے جے آئی ٹی کے سامنے سنسنی خیز انکشافات کئے ہیں ، سعید بھرم کا کہنا ہے کہ انیس قائم خانی نے اسے ذوالفقار مرزا ، شاہی سید ، آفاق احمد کو ٹارگٹ کرنے کا ٹاسک دیا ، کراچی آپریشن کے دوران 13 ٹارگٹ کلر بیرون ملک فرار ہوئے ، متحدہ کے گرفتار کارکن احمد سعید عرف سعید بھرم کے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کے سامنے ہوش ربا انکشافات میں ملز م کا کہنا تھا کہ متحدہ رہنما انیس قائم خانی نے اسے نائن زیرو پر بلایا اور ڈاکٹر ذوالفقار مرزا ، شاہی سید اور آفاق احمد کو ٹارگٹ کرنے کا ٹاسک دیا۔ ملزم نے انکشاف کیا کہ بہادر آباد میں غیر قانونی پینٹ ہاؤس بنانے کیلئے گورنر عشرت العباد کے بھائی عامر العباد کو بھتہ دیا تھا۔ ملزم نے دوران تفتیش قبضہ مافیا میں ملوث ایم کیو ایم کے 9 رہنماؤں کے نام بھی اگل دیئے۔ سعید بھرم نے بتایا کہ کراچی آپریشن کے دوران تیرہ ٹارگٹ کلرز بیرون ملک فرار ہو ئے۔ اس نے انکشاف کیا کہ سیکڑوں کارکنوں کو بھارت میں را نے ٹارگٹ کلنگ اور تخریب کاری کی تربیت دی۔ ملزم نے بتایا کہ ٹارگٹ کلنگ میں اسلحہ کیلئے خفیہ کوڈ استعمال ہوتا تھا۔ کلاشنکوف کو کمپیوٹر ، پسٹل کو پنسل اور بارود کو چنا کہا جاتا تھا ، جبکہ راکٹ لانچر کیلئے پائپ کا کوڈ تھا۔ سعید بھرم نے انکشاف کیا کہ دو ہزار بارہ میں حماد صدیقی نے مہاجر صوبے کے خلاف محبت سندھ ریلی روکنے کا حکم دیا۔ جس پر عامر سر پھٹا نے ریلی پر فائرنگ کی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…