منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

شیخ رشید،طاہرالقادری اور عمران خان،راناثناء اللہ تنقید میں حد سے آگے نکل گئے

datetime 14  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی) صوبا ئی وزیر قانون رانا ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ طاہر القادری کو پرامن احتجاج کی اجاز ت ہوگی ‘شید ہ ٹلی اور طاہر القادری کی ڈیڈ لائن سے کوئی فرق نہیں پڑتا دونوں بے شرم اپنی ڈیڈ لائنیں ثابت نہ ہونے پر دوبارہ انکا ذکر بھی نہیں کرتے ‘عمران خان ملک میں گالم گلوچ ‘شور شرابہ اور غل غپاڑہ سے ملک کو سیاسی عدم استحکام کا شکار کر نا چاہتے ہیں ‘نوازشر یف کی سیاست کے بارے میں منفی باتیں کر نیوالے انتہائی گھٹیا لوگ ہیں ‘عمران خان 10فیصد عوام کا ایک فیصد بھی سڑکوں پرلے آئیں تو انکا مان جائیں گے ‘پنجاب کی بجٹ سے جنوبی پنجاب سمیت پورے صوبے میں ترقی اور خوشحالی آئیگی اور200ارب سے زائد دیہاتوں کی ترقی پر خرچ ہوں گے ۔پیر کو یہاں پنجاب کابینہ کے اجلاس کے بعد پنجاب اسمبلی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صوبا ئی وزیر قانون نے کہا کہ پنجاب کی تاریخ میں پہلابجٹ ہیں جس میں70فیصد بجٹ صوبے میں سحت ‘تعلیم اور پینے کے صاف پانی پر خرچ ہوگا اور وزیر اعلی پنجاب نے دیہاتوں میں سڑکوں سمیت جتنے بھی پروگرام شروع کیے ہیں ان کے بجٹ میں مزید اضافہ کیا جا ئیگا ۔ انہوں نے کہا کہ طاہر القادری کو پرامن احتجاج کرنے کا مکمل حق ہے لیکن اگر وہ قانون کو ہاتھ میں لینے کی کوشش کر یں گے تو اس کا ضرور نوٹس لیا جائیگا ۔ ایک سوال کے جواب میں رانا ثناء اللہ خان نے کہا کہ طاہر القادری کا یہ کہنا کہ انکو سانحہ ماڈل ٹاؤن میں انصاف نہیں بالکل غلط بات ہے میں آئندہ ایک دوروز میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مقدمے کے اندراج سمیت دیگر معاملات قوم کے سامنے لائے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ طاہر القادری اور شیدہ ٹلی نے آج تک جتنی بھی ڈیڈ لائنیں دیں ہیں آج تک ان میں سے کوئی بھی سچ ثابت نہیں ہوئی مگر دونوں انتہائی بے شرم ہیں جب انکی ڈیڈ لائنیں پوری نہیں ہوتی تو دونوں دوبارہ اسکا ذکر بھی نہیں کرتے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی سیاست 2018میں ہمیشہ کیلئے دفن ہو جائیگی اور (ن) لیگ دوبارہ اقتدار میں آئیگی اور ہم ملک اور قوم کی خدمت کر تے رہیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کا ایجنڈہ ملک کو عدم استحکام اور افر تفری کا شکار کر نا ہے مگر وہ کسی بھی صورت اپنے ایجنڈے میں کا میاب نہیں ہوں گے عمران خان10فیصد لوگوں کو سڑکوں پر لانے کا جھوٹا دعویٰ کر رہے ہیں اگر وہ 1فیصد بھی سڑکوں پر لیں آئے تو انکا مان جائیں گے تحریک انصاف کے جلسے میں عوام نے ویلے اور نکمے لوگ آتے ہیں اور عوام عمران خان کی سیاست کو ہمیشہ مستر دکرتے ہیں آئندہ بھی انکا کوئی مستقبل نہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…