لاہور(آئی این پی) پنجاب حکومت کا لاہور سمیت صوبہ بھر میں پرائمری سر کاری سکولوں کیلئے45ہزار نئے ٹیچرز بھر تی کر نیکا فیصلہ ‘ہر سکول میں کم ازکم 3ٹیچرز ضرور موجود ہوں گے۔ سوموار کے روز اپنی بجٹ تقر یر کے دوران صوبائی وزیر خزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشانے بتایا کہ حکومت پنجاب نے پر ائمر ی سکولوں میں اساتذہ کی کمی کو پورا کر نے کیلئے45ہزار نئے ٹیچرز بھر تی کر نیکا فیصلہ کیا ہے اس طر ح پنجاب کے ہر پر ائمری سکول میں تدریسی خدمات سر انجام دینے کیلئے کم ازکم 3ٹیچرز ضرور موجود ہوں گے اور پنجاب حکومت اس بات کو بھی یقینی بنائے گی کی تمام بھر تیاں مکمل طور پر شفا ف طر یقے سے میرٹ کے مطابق ہی کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ مالی سال کے دوران پنجاب ایجو کیشن فاؤنڈ یشن کی معاونت سے تعلیم حاصل کر نیوالوں کی تعداد بھی22لاکھ کر دی جائیگی جسکے لیے12ارب مختص کر دےئے جائیں گے۔