لاہور(آئی این پی)پنجاب اسمبلی میں حکومتی اور اپوزیشن اراکین کی اکثر یت نے 20کلوسے زائد بھاری بجٹ دستاویزات کو ہاتھ بھی نہ لگایا صرف وزیر خزانہ کی بجٹ تقر یر ہی لی ۔ تفصیلات کے مطابق سوموار کے روز پنجاب اسمبلی کے اجلاس موقعہ اراکین اسمبلی کو آئندہ مالی سال 2016/17کی 20کلو سے زائد بھاری دستاویزات بھی دی گئی مگر اراکین اسمبلی کی اکثر یت نہ انکو ہاتھ بھی نہیں لگایا بلکہ مذکورہ دستاویزات میں سے صرف 28صفحات والی وزیر خزانہ کی تقر یر ہی ساتھ لیکر گئے ۔