ہفتہ‬‮ ، 08 فروری‬‮ 2025 

سندھ میں اب ’’بھٹو‘‘ ہی ’’بھٹو‘‘ حکومت سندھ نے حیرت انگیز فیصلے کرلئے

datetime 13  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) پاکستان پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت نے ترقیاتی منصوبوں کے ناموں کو بھٹو فیملی کے لیے مخصوص کردیا ہے ۔صوبائی حکومت نے قائد اعظم محمد علی جناح سمیت بانیان پاکستان کے نام پر کوئی ترقیاتی منصوبہ شروع نہیں کیا ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت نے ۔آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سندھ حکومت کی 2773ترقیاتی اسکیمز شامل کی ہیں تاہم کسی ایک منصوبے کا نام بھی بانیان پاکستان کے نام پر نہیں ہے ۔قائد اعظم ہاوس میوزیم کے سامنے روڈ کی اسکیم تاحال منظور نہیں کی گئی ہے ۔تاہم آئندہ مالی سال کے بجٹ میں شاہنواز بھٹو سے لے کر آصفہ بھٹو کے نام تک کے منصوبے تجویز کیے ہیں ۔ملین روپے کی لاگت سے بے نطیر بھٹو لائبریری جیکب آباد تکمیل کے قریب ہے ۔بے نظیریر بھٹو کے نام سے موسوم انسٹیٹوٹ آف مینجمنٹ سائنسز بھی بجٹ میں شامل ہے ۔گڑھی خدابخش میں گرلزکیڈٹ کالج کا نام بھی محترمہ بے نظیر بھٹو کے نام پرہے جبکہ بلاول بھٹو کے نام سے لیاری میں انجینرنگ کالج بنایا جائے گا۔بجٹ میں میمن گوٹھ گڈاپ میں ذوالفقار علی بھٹو کے نام سے انجیئرنگ کالج منصوبہ بھی شامل ہے ۔لاڑکانہ کا میڈیکل کالج بی بی آصفہ بھٹو کے نام سے موسوم کیا گیا ہے ۔حیدرآباد کا فلائی اوور بے نظیر بھٹو کے نام سے بجٹ میں شامل ہے ۔بیگم نصرت بھٹوگرلز ڈگری کالج لاڑکانہ کے لیے بجٹ میں فنڈز مختص کیے گئے ہیں ۔ذرائع نے بتایا کہ بلاول بھٹو زرداری پارک لاڑکانہ پر 22ملین روپے خرچ ہونگے۔فریال تالپور کے نام سے بھی کارڈیک سرجری کمپلیکس کے لیے بجٹ میں فنڈز مختص ہے ۔ر پیپلزپارک موئن جودڑو کے لیے بجٹ میں 21ملین روپے مختص کیے گئے ہیں ۔



کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…