پیر‬‮ ، 07 ستمبر‬‮ 2026 

طاہرالقادری نے حکومت کو انتباہ کردیا

datetime 13  جون‬‮  2016 |

لاہور (این این آئی)پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا ہے کہ 17جون کا مال روڈ پر دھرنا انصاف کیلئے ہے ،عوام ظلم کا شکار ہیں کوئی انکا پرسان حال نہیں،ہمارے احتجاج اور دھرنوں نے فرعونی حکومت اور ظالم نظام کی جڑوں پر وار کیا ،سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کے ورثا اور زخمیوں کو دو سال سے انصاف نہیں ملا ،دو سال کے طویل صبر کے بعد سڑکوں پر آرہے ہیں،وکلاء،تاجر،صحافی و انسانی حقوق کی تنظیمیں ظلم کا شکارشہدائے ماڈل ٹاؤن کے ورثا کا ساتھ دیں ۔گزشتہ روز لندن میں برطانیہ کی عوامی تحریک کی قیادت کے ساتھ ایک اجلاس کے دوران گفتگو کر رہے تھے ۔ڈاکٹر طاہر القادری نے کہاکہ زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے طبقات احتجاج کر رہے ہیں ،پوری قوم سراپا احتجاج ہے ،کسی بھی کمیونٹی کے نمائندہ افراد کا احتجاج پوری کمیونٹی کا احتجاج ہوتا ہے ،عوام مشکل میں ہیں انکے نمائندہ طبقات سڑکوں سراپا احتجاج ہیں ،عوام صرف سڑکوں پر انصاف مانگنے کیلئے اب ظالموں کو گھسیٹ کر سڑکوں پر لانے کا وقت آ گیا ہے ۔ امن ،خوشحالی اور قانون کی حکمرانی کیلئے موجودہ حکمران سب سے بڑا خطرہ ہیں ۔17جون کے 14 خون کی ذمہ دار ’’ن ‘‘ہے،ہم اپنے شہدا کو بھولے اور نہ ہی انکا خون کسی صورت معاف کریں گے ،انہوں نے کہاکہ ماڈل ٹاؤن جوڈیشل کمشن کی رپورٹ میں قاتلوں کے نام اور پتے درج ہیں اسی لئے یہ رپورٹ جاری نہیں کی جا رہی ۔سربراہ عوامی تحریک نے کہاکہ قاتل حکمرانوں نے جس اقتدار اور دولت کی خاطر ماڈل ٹاؤن میں بے گناہوں کا خون بہایا وہ اقتدار اور دولت بھی اب انکے پاس نہیں رہے گی ۔گو نواز گو کی ایسی تحریک چلنے والی ہے جس میں فرعون صفت حکمران اور انکا غرور خاک بن کر اڑ جائے گا۔سربراہ عوامی تحریک نے کارکنان کو ہدایت کی کہ وہ شہداء کے انصاف کیلئے 17جون کو مال روڈ لاہور پہنچیں،دریں اثناء پاکستان عوامی تحریک کے ترجمان نور اللہ صدیقی نے کہا کہ سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر محمد طاہر القادری آج مورخہ 14جون پاکستانی وقت کے مطابق 11بجے صبح لندن سے پاکستان کیلئے روانہ ہونگے اور 15جون کی صبح 8بجے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ لاہور پہنچیں گے ،جہاں انکا پر تپاک استقبال ہو گا اور سربراہ عوامی تحریک ائیر پورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو بھی کریں گے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)


ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…