پیر‬‮ ، 07 ستمبر‬‮ 2026 

سانحہ ماڈل ٹاؤن ،تشدد کس کے حکم پر شروع ہوا؟اہم گواہ کے بیان میں انکشافات

datetime 13  جون‬‮  2016 |

لاہور( این این آئی)سانحہ ماڈل ٹاؤن استغاثہ کیس کے حوالے سے مزید دو گواہوں احمد رضا اور میاں افتخار نے انسداد دہشتگردی کی عدالت میں اپنا بیان قلمبند کروایا۔ احمد رضا نے اپنے بیان میں کہا کہ میں صبح پونے چار بجے سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی رہائش گاہ کے عقب میں کھڑا تھا کہ وہاں پر موجود ایس ایچ او تھانہ کاہنہ اشتیاق نے اپنے دستی پسٹل سے مجھ پر فائرنگ کی، ایک فائر میرے دائیں بازو پر لگا اور آر پار ہو گیا۔ایس ایچ او اشتیاق کے گن مینوں نے مجھے زخمی حالت میں بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔ دوسرے گواہ افتخار احمد نے اپنے بیان میں کہا کہ میں عرصہ 20 سال سے عوامی تحریک سے وابستہ ہوں۔ 17 جون کی صبح 9 بجے ٹیلیفون پر اطلاع ملی کہ پولیس نے منہاج القرآن سیکرٹریٹ کا گھیراؤ کررکھا ہے میں جب صبح 9 بجے سیکرٹریٹ پہنچا تو وہاں ڈی آئی جی رانا عبدالجبار، ایس پی طارق عزیز، ڈی ایس پی آفتاب پھلروان، ایس ایچ او تھانہ گارڈن ٹاؤن ممتاز حسین اور ایس ایچ او تھانہ فیصل ٹاؤن رضوان قادر بھاری نفری کے ہمراہ موجود تھے۔ ڈی آئی جی رانا عبدالجباراور ڈی ایس پی طارق عزیز کے حکم پر آنسو گیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارج کیا گیا۔ ڈی آئی جی رانا عبدالجبار کے حکم پر ایس ایچ او رضوان قادر ہاشمی نے سعید احمد بھٹی پر سیدھی فائرنگ کی ایک فائر اس کی دائیں ٹانگ پر لگا اور وہ شدید زخمی ہوکر گرپڑا جبکہ کانسٹیبل ذیشان، غلام علی ،فاروق علی، سعید احمد بھٹی کو گنوں کے بٹ مارتے رہے، اس دوران ڈی ایس پی آفتاب پھلروان نے اپنا دستی پسٹل میرے سر پر رکھ دیا اور مجھے ڈنڈوں ،ٹھڈوں سے تشدد کا نشانہ بنایا۔عوامی تحریک کے وکلاء رائے بشیر احمدایڈووکیٹ، نعیم الدین چودھری ایڈووکیٹ، سردار غضفر ایڈووکیٹ، فرزند مشہدی ایڈووکیٹ، لہراسب گوندل ایڈووکیٹ، اشتیاق ممکا ایڈووکیٹ اور مستغیث جواد حامد عدالت میں موجود تھے۔مزید سماعت 20 جون تک ملتوی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)


ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…