اسلام آباد (این این آئی)ایٹمی صلاحیت،وزیردفاع خواجہ آصف نے خطرناک ترین بیان جاری کردیا، وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ایٹمی صلاحیت کے ہوتے ہوئے ‘اسٹریٹجک ڈیپتھ‘ کی ضرورت نہیں، پاکستان اپنی تمام سرحدوں کے دفاع کااہل ہے۔وفاقی وزیر نے ایک بیان میں کہا کہ بھارت کے ساتھ کوئی تنازع ہوا تو اسے حل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، بدلتے حالات میں ملک کے دفاع کی صلاحیتوں کے لحاظ سے مطمئن ہیں ۔