مظفر آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف اور مسلم کانفرنس نے آزاد کشمیر انتخابات میں 16 حلقوں پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرلی ۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین اور سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر و رہنما مسلم کانفرنس سردار عتیق نے آزاد کشمیر میں انتخاب مل کر لڑنے پر اتفاق کیا اور 16 حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرلی۔ آزاد کشمیر الیکشن میں 10 حلقوں پر تحریک انصاف ٗ6 حلقوں پر مسلم کانفرنس کے امیدوار الیکشن لڑیں گے ۔سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے جہانگیر ترین اور سردار عتیق نے آزاد کشمیر کے عام انتخابات کے دوران فوج کی تعیناتی کا مطالبہ کیا ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ن لیگ کی دھاندلی روکنے کیلئے ہم نے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی ہے ۔ ن لیگ کو دھاندلی سے روکنے کیلئے پولنگ بوتھ کے اندر اور باہر فوج کی تعیناتی انتہائی ضروری ہے۔