اسلام آباد (این این آئی) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہاہے کہ افغانستان کے ساتھ سرحدی انتظام سیکیورٹی کے لیے انتہائی ضروری ہے ٗپاک افغان سرحد پر آزادانہ آمدورفت کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے افغان سرحد طور خم پر افغان سیکیورٹی فورسز کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ افغانستان کے ساتھ سرحدی انتظام سیکیورٹی کے لیے انہتائی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغان فورسز کی فائرنگ کا بھرپور جواب دیا گیا ہے اور آئندہ بھی دیا جائے گا، پاک افغان سرحد پر آزادانہ آمدورفت کی اجازت نہیں دی جاسکتی ہے۔