اسلام آباد (این این آئی)سابق ڈائریکٹر وزارت خارجہ شفقت علی چیمہ کے اثاثوں سے متعلق نئے انکشافات ہوئے ہیں۔ نیب ذرائع کے مطابق شفقت چیمہ سے برآمد ہونے والے ہاتھی دانت کی قیمت پانچ کروڑ روپے تھی جبکہ ایک کروڑ روپے مالیت کے عقاب بھی برآمد ہوئے تھے۔ ذرائع نے بتایا کہ بلجیم کے دارالحکومت برسلز میں ایک ہوٹل کی ملکیت کا بھی انکشاف ہوا اور اس ہوٹل کے حوالے سے وزارت خارجہ سے تفصیلات لی گئیٗ اکاؤنٹس کی تفصیلات کے لیے سٹیٹ بینک کو خط لکھ دیا۔علاوہ ازیں عدالت میں پیشی کے موقع پر ایک صحافی نے ان کی جانب سے پلی بارگین کی درخواست کیے جانے پر سوال کیا کہ کیا آپ اپنی جیب سے رقم واپس کریں گے؟۔ صحافی کے سوال کے جواب میں شفقت علی چیمہ کا کہنا تھا کہ کسی کو ایک روپیہ بھی واپس نہیں کررہا۔