ہفتہ‬‮ ، 08 فروری‬‮ 2025 

ہمیں کمزور نہیں سمجھیں،عبداللہ عبداللہ نے پاکستان کو نیا انتباہ جاری کردیا

datetime 13  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل /اسلام آباد (این این آئی)پاکستان اور افغانستان کی سرحدی افواج کے درمیان جھڑپ کے بعد دونوں ممالک نے فائربندی پر اتفاق کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سرحد پر فائرنگ کا یہ واقعہ اتوار کو پاکستان کی جانب سے سرحد پر ایک گیٹ کی تعمیر کے تنازعے کی وجہ سے پیش آیا تھا اور افغان رہنما نے امید ظاہر کی ہے کہ یہ مسئلہ سفارتی کوششوں سے حل ہو جائے گا۔بی بی سی کے مطابق پیر کو وزرا کی کونسل کے اجلاس کے بعد ٹوئٹر پر پیغامات کے ذریعے تفصیلات دیتے ہوئے عبداللہ عبداللہ نے الزام عائد کیا کہ فائرنگ کا آغاز پاکستان کی جانب سے ہوا کیونکہ افغانستان کی سرحدی افواج نے انھیں نئی تعمیرات کی اجازت نہیں دی تھی۔انہوں نے کہاکہ یہ لڑائی پاکستان نے شروع کی تھی اور یہ کسی کے مفاد میں نہیں ہے۔افغانستان کے چیف ایگزیکٹو نے کہا کہ ہمیں اپنے دفاع کا حق حاصل ہے اور جب بات ہماری سالمیت اور وقار کے دفاع کی ہو تو کسی کو ہمیں کمزور نہیں سمجھنا چاہیے۔عبداللہ عبداللہ نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان اس بات پر اتفاق ہوا تھا کہ عالمی قوانین کے مطابق سرحد پر نئی تعمیرات کے حوالے سے دونوں ممالک بات چیت کریں گے اور باہمی اتفاق کی صورت میں ہی یہ تعمیرات ہوں گی۔ادھر پاکستانی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہاکہ افغانستان کے ساتھ سرحدی انتظام سیکیورٹی کے لیے انتہائی ضروری ہے ٗپاک افغان سرحد پر آزادانہ آمدورفت کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے افغان سرحد طور خم پر افغان سیکیورٹی فورسز کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ افغانستان کے ساتھ سرحدی انتظام سیکیورٹی کے لیے انہتائی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغان فورسز کی فائرنگ کا بھرپور جواب دیا گیا ہے اور آئندہ بھی دیا جائے گا، پاک افغان سرحد پر آزادانہ آمدورفت کی اجازت نہیں دی جاسکتی ہے۔



کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…