اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان کا روس سے رجوع کرنے کا اعلان، روس اور پاکستان کے درمیان دفاعی معاہدہ موجود ہے جس کے تحت فیفتھ جنریشن کے طیارے روس سے خریدنے پر غور کیاجارہایہ،سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع و خارجہ امور کے مشترکہ اجلاس کے دوران سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عالم خٹک نے کمیٹی کو بتایا کہ امریکہ سے ایف سولہ طیاروں کی ڈیل کا باب بندہو چکا ہے، امریکہ کاکہناتھا کہ پاکستان ادائیگی نیشنل فنڈسے کرے ،ہمارا موقف تھا کہ پاکستان صرف 39.2فیصد کل رقم سے اداکرے گا، اب پاکستان اردنی ایف سولہ طیارے خریدے گا، اردن سے طیارے بھی امریکہ کی مرضی سے ہی ملیں گے اور امریکہ نے بھی اس پر رضامندی ظاہر کی ہے، روس اور پاکستان کے درمیان دفاعی معاہدہ موجود ہے جس کے تحت فیفتھ جنریشن کے طیارے روس سے خریدنے پر غور کررہے ہیں، اس کے علاوہ طیاروں کی خریداری کے حوالے سے فرانس سے بھی بات کرچکے ہیں۔