کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)منگھوپیر میں دہشت گردوں کی موجودگی پرسرچ آپریشن 35مشتبہ افراد زیرحراست بھاری تعداد میں کلاشنکوف ،بارودی مواددستی بم آوان بم ودیگرسامان برآمد بم بنانے کی فیکٹری بھی پکڑی گئی جہاں سے 2دہشت گردوں کوگرفتار کرلیا گیا،دہشت گردگروپ شہرمیں تحزیب کاری کی بڑی کارروائی کرناچاہتے تھے،تفصیلات کے مطابق منگھوپیرکے علاقے محمدخان کالونی اورپیر جوگوٹھ میں دہشت گردوں کی موجود گی پرپولیس کی بھاری نفری نے سرچ آپریشن کرتے ہوئے داخلی اورخارجی راستوں کورکاوٹیں لگاکرسیل کردیا اورکسی بھی شخص کوعلاقے سے باہریااندرجانے کی اجازت نہیں تھی پولیس نے سرچ آپریشن کرتے ہوئے جرائم پیشہ دہشت گردوں کے ٹھکانوں اورگھرگھرتلاشی کے دوران 35مشتبہ افراد کوحراست میں لے کرتفتیش کیلئے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا،جبکہ آپریشن کے دوران بم بنانے کی فیکٹری بھی پکڑی گئی ہے،پولیس نے آپریشن کے دوران بھاری تعداد میں کلاشکوف،بارودی موادبم بنانے کاکیمیکل ڈیٹونیٹرزدستی بم ،آوان بم اوردیگر سامان برآمد کرنے کادعوی کیا ہے خبرذرائع نے بتایا کہ بم بنانے والی فیکٹری سے 2دہشت گردوں کوبھی حراست میں لے لیاگیا ہے جوکہ بم بنانے کے ماہر بتائے جاتے ہیں اوران کاتعلق کالعدم جماعت سے بتایاجاتا ہے ۔