اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف سماجی شخصیت و چیئرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض کا ایک اور قابل تحسین اقدام ‘ ملک ریاض نے موسیقار فیروز نظامی کے اہلخانہ کی مالی امداد کا اعلان کر دیا۔ واضح رہے کہ میڈیا پر معروف موسیقار فیروز کے خراب معاشی و مالی حالات کی خبریں چل رہی تھیں جس پر ملک ریاض نے موسیقار فیروز کے اہلخانہ کی مالی امداد کا اعلان کر دیا۔ ملک ریاض نے کہا کہ ماسٹر فیروز نظامی کی دھنوں پر ملکہ ترنم سمیت کئی مایہ ناز گلوکاروں نے ریہرسل کی اور شہرت پائی، ماسٹر فیروز نے لازوال دھنیں تخلیق کی ، ملک ریاض نے کہا کہ وہ ان کے اہل خانہ کی ہر ممکن مدد کریں گے۔