اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) صوبہ سندھ کے شہر خیر پور کے باسیوں کے ساتھ سنگین ‘ حکومت سندھ نے صرف 15 لاکھ روپے میں خیر پور میں آئی ٹی یونیورسٹی کے قیام کا اعلان کر دیا، سندھ اسمبلی کے صوبائی بجٹ 2016-17 ء میں یہ تجویز رکھی گئی کہ خیر پور میں آئی ٹی یونیورسٹی قائم کی جائے ‘ اس ضمن میں حکومت سندھ نے خیر پور میں یونیورسٹی کے قیام کیلئے 15 لاکھ روپے مختص کر دیئے۔ واضح رہے کہ 15 لاکھ روپے کی قلیل رقم سے آئی ٹی یونیورسٹی بننا تو درکنار کوئی پرائرمی سکول نہیں بنایا جا سکتا۔