اسلام آباد(آئی این پی ) اسلام آباداورراولپنڈی سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں تیز آندھی کے ساتھ موسلادھار بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور جڑواں شہروں کا موسم انتہائی خوشگوار ہو گیا ، محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھٹنے کے دوران جڑواں شہروں اور لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں پری مون سون کی مزید بارشوں کی پیشگوئی کر دی ۔تفصیلات کے مطابق اتوار کی شام اسلام آباد راولپنڈی اور گردونواح میں تیز آندھی کے ساتھ ہونیوالی موسلادھار بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور شہر کا موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔ جڑوں شہروں کے علاوہ چکوال ، اٹک ، جہلم ، گجرات ، منڈی بہاؤالدین ، سرگودھا اور خوشاب کے علاقوں میں بھی کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش نے موسم خوشگوار بنا دیا ۔ دوسری طرف محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران لاہور اور فیصل آباد ڈویژن سمیت جھنگ، چنیوٹ ، سیالکوٹ، حافظ آباد، نارووال، ڈیرہ غازی خان ، راجن پور ،مظفر گڑھ، ملتان اور بہاولپور ڈویژن میں بھی بارش متوقع ہے ۔ماہرین کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹو ں میں شمال مشرقی بلو چستان اور کراچی کے چند مقا ما ت پر ہلکی با رش کا امکان ہے محکمہ مو سمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چو بیس گھنٹو ں کے دوران کراچی میں مو سم مکمل یا جزوی ابر آلو د رہ سکتا ہے اور ہوا میں نمی کا تنا سب 67 فیصد ہے