ہفتہ‬‮ ، 08 فروری‬‮ 2025 

قومی اسمبلی اجلاس ، پی ٹی آئی ارکان کی ہنگامہ آرائی اور (ن) لیگی رکن کی تقریر روکنے کا مطالبہ

datetime 11  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی اسمبلی میں بجٹ 2016-17 پر بحث کے دوران (ن) لیگ کے چوہدری حامد حمید کے خطاب کے دوران پی ٹی آئی ارکان نے ہنگامہ آرائی اور (ن) لیگی رکن کی تقریر روکنے کا مطالبہ کیا‘ ڈپٹی سپیکر نے شور شرابے کے باوجود خطاب جاری رکھنے کی ہدایت کی تو پی ٹی آئی رکن عاقب خان نے کورم کی نشاندہی کردی کورم پورا نہ نکلنے پر اجلاس پیر کی شام تک ملتوی کردیا گیا۔ ہفتہ کو حامد حمید کی جانب سے تحریک انصاف کے سربراہ پر ڈی این اے ٹیسٹ کے ذریعے آف شور بیٹی نکلنے کے الزام پر پی ٹی آئی کے انجینئر حامد الحق‘ عاقب خان ‘ مراد سعید اور د یگر ارکان اپنی نشستوں پر کھڑے ہوگئے اور شور شرابہ شروع کردیا اور حامد حمید پر آوازے کسے‘ انجینئر حامد الحق نے چوہدری حامد حمید کو داڑھی کے طعنے دیئے اور کہا کہ داڑھی رکھ کر بکواس کررہا ہے۔ ایک دوسرے نے کہا کہ ’’داڑھی دیکھو اور کرتوت دیکھو‘‘ ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی پی ٹی آئی کے ارکان کو ہنگامہ آرائی کرنے سے روکتے رہے اور شیریں مزاری کو کہا کہ آپ کے ارکان اپنی باری آنے پر جواب دیں مگر شور شرابہ نہ کریں لیکن پی ٹی آئی ارکان نے شور شرابا جاری رکھا۔ ڈپٹی سپیکر نے حامد حمید کو خطاب جاری رکھنے کا کہا تو پی ٹی آئی کے عاقب خان نے کورم کی نشاندہی کردی کورم پورا نہ نکلنے پر ڈپٹی سپیکر نے اجلاس پیر کی شام تک ملتوی کردی۔ (ن غ/ ع ع)

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…