ہفتہ‬‮ ، 08 فروری‬‮ 2025 

حلیمہ قتل کیس نیارُخ اختیارکرگیا، مبینہ ملزم کے بیان نے معاملہ مزید الجھادیا

datetime 10  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) کراچی میں حلیمہ قتل کیس کا مبینہ ملزم رضوان عدالت میں قتل کے اعترافی بیان سے مکر گیا تاہم عدالت نے اسے 14 روزہ عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیاہے۔تفصیلات کے مطابق حلیمہ کے مبینہ قاتل ملزم رضوان کی گرفتاری کے بعد لگا تھا کہ قتل کی گتھیاں سلجھ گئی ہیں لیکن ملزم کی عدالت میں پیشی کے بعد معاملہ مزید الجھ گیا ہے۔ پولیس کو اعترافی بیان دینے والا رضوان عدالت میں اپنے بیان سے مکر گیا۔ ملزم رضوان نے عدالت کو بیان دیا کہ حلیمہ کا قتل اس کے سوتیلے بیٹے انصر نے کیا ہے۔ سماعت شروع ہوئی تو تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم رضوان نے جرم کا اعتراف کرلیا ہے جس کے بیان کی روشنی میں گرفتار ملزم کی بیوی سونیا پر جرم ثابت نہیں ہوتا، ملزم کا دفعہ 164 کا اعترافی بیان ریکارڈ کیا جائے۔ عدالت نے تفتیشی افسر کی جانب سے رضوان کا اعترافی بیان قلمبند کرانے کے لئے مہلت کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ملزم رضوان کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔کمرہ عدالت میں ملزم رضوان کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی جس پر ملزم کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ رضوان دمہ کا مریض ہے اسے دوا فراہم کی جائے اور حالت بہترہوگی تب ہی وہ بیان دینے کے قابل ہوگا۔ دوران سماعت ملزم رضوان نے اچانک رونا شروع کردیا اور کہتا رہا کہ میری بھی 5 سال کی بیٹی ہے جس پر عدالت کا کہنا تھا کہ آپ روئیں مت اور کسی کے دباؤ میں نہ آئیں، اب آپ کا پولیس سے کوئی تعلق نہیں اس لئے آپ صرف حقائق بتائیں جس پر ملزم رضوان نے پولیس کے سامنے حلیمہ کو قتل کے اعترافی بیان سے مکرتے ہوئے کہا کہ انہیں پولیس سے جان کا خطرہ ہے جس کے بعد عدالت نے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔دوسری جانب تفتیشی افسر سب انسپکٹر نصر اللہ نے جلد بازی میں ملزم کے ریمانڈ کے ساتھ ہی اعترافی بیان کیلئے درخواست بھی جمع کرا دی۔ غلطی کا احساس ہونے پر تفتیشی افسر نے وکلا صفائی کی منت کرتے ہوئے عدالت سے ملزم کو 3 دن کے ریمانڈ کے ساتھ اسپتال بھیجنے کی استدعا کی۔ وکلا صفائی نے ساتھ نہ دیا تو عدالت نے بھی تفتیشی افسر کو جھاڑ پلا دی۔رضوان کے بیان کے بعد عدالت نے ملزم کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیتے ہوئے تفتیشی افسر کو ہدایت کی کہ وہ 14 جون کو چالان پیش کرے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…