اسلام آباد (این این آئی) ایف آئی اے نے بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ائیر پورٹ اسلام آباد میں کارروائی کرکے جعلی پاکستانی شہریت کے حامل سعودی عرب سے آنے والے مسافر کوگرفتار کرلیا ہے ۔ایف آئی اے کی طرف سے جاری اعلامیے کے مطابق ضابط گل نامی مسافر کو سعودی عرب سے اسلام آباد کی پرواز این ایل 714 سے گرفتار کیا گیا ۔ایف آئی اے کے مطابق ملزم نے نادرا کا جعلی پاکستانی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بنایا ہوا تھا۔ملزم کو نادرا کی جانب سے فراہم کی گئی معلومات کے تناظر میں گرفتار کیا گیا ہے۔گرفتار مسافر کو مزید تفتیش کیلئے ایف آئی اے کی انسداد انسانی اسمگلنگ سیل منتقل کر دیا گیا ۔