ہفتہ‬‮ ، 08 فروری‬‮ 2025 

غیر ملکی فنڈنگ اور خورد برد ،تحریک انصاف سے ایسا سوال کہ جواب دینا مشکل

datetime 10  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلا آباد (این این آئی) الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کی غیر ملکی فنڈنگ اور خورد برد سے متعلق درخواست کی سماعت کے دوران پی ٹی آئی سے بینک اکاؤنٹس اور بیرون ملک رجسٹر ڈکمپنیوں کی تفصیلات طلب کر لیں ٗسماعت 18 جولائی کو ہوگی۔ جمعہ کو چیف الیکشن کمیشن سردار رضا خان کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کیچاررکنی بنچ نے سماعت کی۔تحریک انصاف اور درخواست گزار اکبر ایس بابر کے وکیل نے دلائل دئیے ٗکمیشن نے تحریک انصاف سے تمام تحریری دستاویزات طلب کر لیں ۔بعدمیں اکبر ایس بابر نے میڈیا کوبتایاکہ الیکشن کمیشن مزید کارروائی 18 جولائی کوکریگا ۔کمیشن نے مزیدتاخیربرداشت نہ کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی ہے ۔ہائی کورٹ نے 18 جولائی تک فیصلہ نہ دیا تو الیکشن کمیشن باقاعدہ سماعت کرے گا ٗالیکشن کمیشن نے تمام غیر ملکی فنڈز سے متعلق دستاویزات طلب کی ہیں ۔اکبر ایس بابر نے کہاکہ چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دئیے کہ کیس میں 9 ماہ تاخیر کی بڑی وجہ تحریک انصاف خود ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…