ملتان (این این آئی) ملتان کی تحصیل شجاع آباد میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر اہل خانہ پر تیزاب پھینک دیا، جس سے میاں بیوی اور 2 بچوں سمیت 4 افراد جھلس گئے۔پولیس کے مطابق کے تیزاب پھینکنے کا واقعہ مرالی وین کے علاقے میں پیش آیا ٗ جہاں ملزمان نے گھر میں گھس کر اہل خانہ ہر تیزاب پھینکا جس سے گھر میں سوئے ہوئے شوہر شاہداس کی بیوی اقراء اور انکے دو بچے 2سالہ علشبہ اور 1سالہ زہرا بری طرح جھلس گئے ٗمتاثرہ افراد کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال شجاع آباد منتقل کردیا گیا ٗ پولیس نے واقعے کی تحقیق کرتے ہوئے کارروائی شروع کر دی ۔