اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء سینٹ میں قائد حزب اختلاف اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ ہم اپنے موقف پر قائم ہیں کہ سب سے پہلے وزیراعظم اور ان کے اہلخانہ کا احتساب ہونا چاہئے ٗ مناسب وقت آنے پر اختلافات منظرعام پر لائیں گے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں وزیراعظم سمیت پانامہ پیپرز میں موجود تمام افراد کا احتساب ہونا چاہئے ٗ ہم اپنے موقف پر بھی قائم ہیں کہ سب سے پہلے وزیراعظم اور ان کے اہلخانہ کا احتساب ہونا چاہیے ٗ انہوں نے کہا کہ پرامید لوگ ہیں، توقع ہے حکومت مثبت رویہ اختیار کریگی تاہم میٹنگ کے بعدفیصلہ کریں گے کہ معاملے پر مزید کمیٹی میں بیٹھا جائے یا نہیں۔انہوں نے کہا کہ مناسب وقت پر اختلاف منظر عام پر لائیں گے اور وقت آنے پر قوم کو بتائیں گے کہ چوتھا معاملہ کون سا ہے جس پر حکومت متفق نہیں ہے ۔