اسلام آباد (این این آئی ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف اس وقت خود ساختہ جلا وطنی پر ہیں ۔پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی میں تبدیلی ناگزیر ہو چکی ہے ٗامریکہ کی پالیسی کا کوئی جواب نہیں ، بھارت سو سال سے امریکہ کی خواہش تھا ٗآج کا مودی بھارت کے ماضی کے حکمرانوں جیسا نہیں ہے بلکہ وہ امریکہ کو اپنے ہاتھ میں کیے ہوئے ہے تاہم چین کے بیان کے بعد قوم میں امید کی کرن جا گی ہے ۔شیخ رشید نے کہا کہ نہ صرف جمہوریت بلکہ پارلیمنٹ کو بھی خطرات لاحق ہیں ، امریکی کی پالیسیوں کا جواب دینے والا کوئی نہیں ۔انہوں نے کہاکہ وزیر خزانہ ایک دن بھی اسمبلی میں نہیں آئے اور ایک ہفتہ ہو گیا مگر حکومت سے کورم پورا نہیں ہو رہا جبکہ بجٹ اجلا س پر بحث اہمیت کی حامل ہوتی ہے ۔