اسلام آباد (این این آئی ) الیکشن کمیشن نے این اے 162میں ضمنی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کردیا ۔الیکشن کمیشن نے این اے 162ساہیوال میں ضمنی انتخابات کا شیڈو ل جاری کر دیا ، حلقے میں پولنگ 19جولائی کو ہو گی جس کیلئے امیدوار کاغذات نامزدگی 20اور 21جون کو جمع کرا سکیں گے ٗنامزدگی فارم کی جانچ پڑتال کا عمل22 اور 23جون کو مکمل کیا جائے گااور امیدواروں کی حتمی فہرست یکم جولائی کو آویزاں کی جائے گی۔ یاد رہے کہ این اے 162ساہیوال کی نشست سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار رائے حسن نواز کامیاب قرار پائے تھے تاہم حکمران جماعت مسلم لیگ نواز کے امیدوار حاجی محمد ایوب نے الیکشن ٹربیونل میں درخواست دائر کی تھی جس میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ رائے حسن نواز نے اپنے اثاثے چھپائے ہیں جس پرالیکشن ٹربیونل ملتان نے انکی رکنیت معطل کر کے تاحیات الیکشن لڑنے پر پابندی عائد کی تھی اور 90 روز میں حلقے میں دوبارہ الیکشن کرانے کا حکم دیا تھا تاہم بعد میں انہوں نے الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل کر دی جسے سپریم کورٹ نے بھی خارج کر تے ہوئے حلقے میں دوبار ہ الیکشن کرانے کا حکم دیا تھا ۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
موٹر سائیکل سوار افراد کے لیے بڑی خوشخبری آگئی
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)
-
نیٹ میٹرنگ ! سولر صارفین کو بڑی سہولت مل گئی
-
محکمہ موسمیات نے شدید بارشوں کی پیشگوئی کردی
-
ملازمین کی کم از کم ماہانہ اجرت، بڑی خوشخبری آگئی
-
عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں بڑی چھلانگ، فی اونس نرخ 4500 ڈالر سے تجاوز کرگیا
-
موسمِ سرما کی پہلی برف باری
-
کھیرے کے ٹکڑوں پر گھر میں بنا یہ پاؤڈر چھڑکیں اور چوہوں اور کاکروچز سے نجات پائیں
-
ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑی کمی
-
پاکستان میں کینسر کے کیسز میں غیر معمولی اضافہ، نئی تحقیق میں اہم انکشافات
-
سرکاری ملازمین کی شادی شدہ بیٹیوں کے لیے نوکری، بڑی خبر آگئی
-
بینک اسلامی نے شرعی اصولوں پر مبنی سونے کی بنیاد پر ملک کی پہلی فنانسنگ سہولت کا آغاز کر دیا
-
زلزلے کے جھٹکے، شہریوںمیں خوف وہراس پھیل گیا
-
اداکارہ مسکان ملک سڑک کنارے دودھ کی ٹھنڈی بوتلیں فروخت کرنے پر مجبور



















































