اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) جڑواں شہروں میں شدید آندھی و طوفان کے باعث درخت جڑوں سے اکھڑ گئے‘ تفصیل کے مطابق جمعہ کے روز افطار کے قریب جڑواں شہروں کو شدید آندھی نے اپنی لپیٹ میں لے لیا‘ آندھی کے باعث بڑے سائن بورڈز گر گئے ‘محکمہ موسمیات کے مطابق موسم کی خرابی کی وجہ سے پروازوں کی آمد و رفت متاثر ہونے کا بھی خدشہ ہے‘ نجی ٹی وی کے مطابق جڑواں شہروں میں آندھی کے باعث چند لوگوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی اسلام آباد اور گرد و نواح میں شدید آندھی و طوفان نے بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان پہنچایا تھا۔