اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کی مرکزی رہنما شیریں مزاری نے وفاقی وزیر خواجہ آصف کو آڑے ہاتھوں لے لیا، شیریں مزاری نے کہا کہ خواجہ آصف نے ایک اور سنگین غلطی کی اور سپیکر ایاز صادق کو لکھے گئے معافی نامے میں غلط انگلش استعمال کی ۔ شیریں مزاری نے کہا کہ خواجہ آصف نے خط میں انگریزی کا ایک ایسا لفظ استعمال کیاجس کے اردو میں معنی انتہائی شرمناک نکلتے ہیں جو میں یہاں ایوان میں بول بھی نہیں سکتی۔ شیریں مزاری نے وفاقی وزیر کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اگر خواجہ آصف کو انگلش نہیں آتی تو وہ پہلے ڈکشنری دیکھ لیا کریں اور الفاظ چیک کرکے پھر لکھا کریں۔ شیریں مزاری نے قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے خواجہ آصف کی معافی قبول نہیں کی ‘ خواجہ آصف کو ان کا نام لیکر معافی مانگنی چاہئے۔