اتوار‬‮ ، 16 مارچ‬‮ 2025 

2020ء تک زائرین عمرہ کی تعداد میں 30 فی صد اضافہ متوقع

datetime 10  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

الریاض(مانیٹر نگ)سعودی عرب کے ویژن 2030ء کے تحت قومی تبدیلی کے پروگرام 2020ء کے مطابق عازمین حج کی سالانہ تعداد میں 13 فی صد اور عمرہ زائرین کی تعداد میں 30 فی صد تک اضافہ متوقع ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق قومی تبدیلی پروگرام کے مطابق سعودی عرب میں اندرون اور بیرون ملک سے 2020ء تک حجاج کرام کی تعداد بڑھ کر پچیس لاکھ ہونے کی توقع ہے۔اس طرح سالانہ 13 فی صد اضافہ ہو گا۔گذشتہ سال بیرون ملک سے آنے والے حجاج کرام کی تعداد پندرہ لاکھ رہی تھی۔
سعودی وزارت حج اور عمرہ کے ترجمان حاتم القادی نے کہا کہ حجاج کرام کی تعداد میں سالانہ اضافے میں دنیا بھر سے آنے والے حجاج کرام شامل ہوں گے۔وزارت حج نجی کمپنیوں کے ساتھ مل کر ان حجاج کرام کی رہائش اور دیکھ بھال کا بندوبست کرے گی۔انھوں نے کہا کہ وزارت سارا سال حجاج اور زائرین عمرہ اور مسجد نبوی کی زیارت کے لیے آنے والے فرزندان توحید کی خدمات میں مصروف رہتی ہے۔انھوں نے بتایا ہے کہ 2020ء تک ڈیڑھ کروڑ عمرہ زائرین سعودی مملکت میں آئیں گے۔اس طرح موجودہ سالانہ 60 لاکھ تعداد میں 30 فی صد اضافہ ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اچھی زندگی


’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…