ہفتہ‬‮ ، 08 فروری‬‮ 2025 

لاہور میں جلائی جانیوالی ’’زینت‘‘ کے بعد ایک اور لرزہ خیز واقعہ ‘ ہر آنکھ اشکبار ہو گئی

datetime 10  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( مانیٹرنگ )لاہور کے علاقہ کاہنہ میں باپ نے غیرت کے نام پر فائرنگ کر کے بیٹی اور داماد سمیت تین افراد کو قتل کر دیا ، ملزم نے خود تھانے پیش ہو کر گرفتاری دیدی ۔ بتایا گیا ہے کہ کاہنہ کے علاقے عبداللہ ٹاؤن میں کرامت عرف بھولا نامی نوجوان اشرف کے گھر میں رہتا تھا ۔ اشرف کی بیٹی صباء اور کرامت نے ایک سال قبل پسند کی شادی کر لی تھی اور ان کا دو ماہ کا بیٹا بھی تھا ۔ بتایاگیا ہے کہ اشرف کے کہنے پر اس کا بھائی اپنے بھتیجی صباء اور داما کرامت کو منا کر گھر واپس لے آیا تھا ۔
گزشتہ رات اشرف نے پہلے اپنے داما د کرامت کے سر پر اینٹ ماری اور اسکے بعد اس پر فائرنگ کر دی جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ اشرف نے خاوند کو بچانے کے لئے آنے والی اپنی بیٹی صباء پر بھی فائرنگ کر دی جس سے وہ بھی موقع پر ہی دم توڑ گئی ۔ بتایا گیا ہے کہ اشرف نے بیٹی کی پسند کی شادی میں ساتھ دینے والے اکرام نامی شخص کے گھر گیا اور اسے باہر بلا کر اسے بھی فائرنگ کر کے قتل کر دیا ۔ بعد ازاں ملزم نے خود کو پولیس کے حوالے کر دیا ۔پولیس کے مطابق ملزم اشرف سکیورٹی گارڈ ہے۔ قتل کی تہری واردات کے بعد علاقے میں فضاء سوگوار ہو گئی ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…