اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر صحافی و تجزیہ نگار نے حیرت انگیز انکشافات کر دیئے‘ سینئر تجزیہ نگار نے کہا کہ ارکان پارلیمنٹ کو اندازہ ہی نہیں کہ وہ ایوان میں جو باتیں کہہ جاتے ہیں اس کے کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں‘خواتین کیلئے توہین آمیز رویہ اگرچہ نئی بات نہیں لیکن ماضی میں اس کی مثالیں کم کم ہی دیکھنے کو ملتی ہیں،سینئر صحافی نصرت جاوید نے کہا کہ پارلیمنٹ میں خواتین کی تحقیر کی یہ روایت شیخ رشید احمد نے شروع کی جو اسمبلی میں کئی دہائیوں سے موجود ہیں‘آج کل خواتین کے ساتھ ہتک آمیز رویہ معمول کی بات بن گیا ہے، خواتین قانون دان اس سلسلے میں پارلیمان کی جانب دیکھ رہی ہیں۔
سینئر صحافی و تجزیہ نگار نصرت جاوید نے پی پی پی کے پہلے دور حکومت میں رونما ہونے والے 2 واقعات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ’’جب محترمہ بے نظیر بھٹو پاکستانی پرچم سے مشابہہ سبز قمیض اور سفید شلوار پہنے پارلیمنٹ میں داخل ہوئیں تو شیخ رشید نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ ”آپ تو بالکل طوطا لگ رہی ہیں”۔بے نظیر کو یہ بات ناگوار گزری اور اس بیان کی وجہ سے ایوان مچھلی بازار کا منظر پیش کرنے لگا‘‘۔اسی طرح’’ ایک باربینظیر بھٹو زرد رنگ کا لباس پہن کر ایوان میں آئیں، جیسے ہی شیخ رشید تقریر کے لئے اپنی نشست پر کھڑے ہوئے بے نظیر ایوان سے جانے لگیں‘شیخ رشید نے اپنی تقریر کے دوران وزیر اعظم کے ایوان سے جانے پر احتجاج کیا اور بے نظیر کے حوالے سے ایک ایسا لفظ استعمال کیا جسے راولپنڈی کی گلیوں میں انتہائی تحقیر آمیز سمجھا جاتا ہے‘‘۔
نصرت جاوید نے کہا کہ’’ اسی روز بے نظیر بھٹو کو گورنر پنجاب سے ملاقات کرنا تھی، جب وہ گورنر کے پاس پہنچیں تو ان کی آنکھیں سرخ ہورہی تھیں، پھر رات کے وقت شیخ رشید پر غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں دہشتگردی کا مقدمہ بنادیا گیا، اس کے بعد کی ساری کہانی تاریخ کا حصہ ہے‘‘۔خواجہ آصف خواتین کی توہین اور غیر پارلیمانی زبان استعمال کرنے میں اپنا ماضی بھی داغدار رکھتے ہیں۔2002 سے 2007 ء تک خواجہ آصف اپوزیشن میں تھے تو وہ حکومتی خواتین ارکان پر بھی جملے کسنے سے باز نہیں آتے تھے‘پاکستان مسلم لیگ قائد اعظم (ق لیگ) کی بیگم مہناز رفیع بھی خواجہ آصف کا نشانہ بن چکی ہیں‘بیگم رفیع تھوڑا لنگڑا کر چلتی تھیں جس پر خواجہ آصف نے انہیں “کبوتر” کہا تھا‘سینئر صحافی نے کہا کہ عابد شیر علی نے بھی ایک مرتبہ پیپلز پارٹی کی شازیہ مری کے سوالات کا جواب دینے کی بجائے ان کی ذات پر گفتگو شروع کر دی تھی۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ایک اور رکن اسمبلی طلال چوہدری بھی ان معاملات میں پیچھے نہیں رہے ‘ انہوں نے 2015 ء میں شیریں مزاری کو ’’آنٹی‘‘ کہہ کر ناراض کر دیا تھا۔
پارلیمنٹ میں خواتین کی تحقیر کب شروع ہوئی ؟ بینظیر بھٹو کو ’’طوطا‘‘ کس نے کہا؟ تہلکہ خیز انکشافات
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں